حیدرآباد۔6۔دسمبر (اعتماد نیوز)آج عثمانیہ یونیورسٹی میں کشیدہ حالات اس
وقت پیدا ہوئے جب عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبا نے تلنگانہ بل میں تمام تر
پیچیدگیوں کو دور کرتے ہوئے تلنگانہ کے عوام کے منشا کے مطابق بل کی منظوری
کا مطالبہ کرتے ہوئے عثمانیہ یونیسرٹی کے احاطہ میں
ریلی نکالنے کی کوشش
کی۔ جس پر پولیس نے انہیں این سی سی گیٹ کے پاس ہی روک لیا۔ جس پر طلبا کی
جانب سے پولیس پر پتھروں کی بارش کی گئی۔ نتیجتا پولیس نے احتجاجی طلبا کو
منتشر کر نے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ تقریبا دو گھنٹوں تک عثمانیہ
یونیورسٹی میں کشیدہ حالات دیکھے گئے۔